کوئٹہ ، محکمہ تعلیم نے کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تین تعلیمی ادارے اور ژوب کا ایک اسکول بند کردیا

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں شروع ہونیوالی کلاسز بھی ملتوی ،یونیورسٹی ہا سٹل ،ڈے کئیر سینٹر،اور لائبریری بھی بند رہے گی

جمعہ 18 ستمبر 2020 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کے تین تعلیمی ادارے اور ژوب کا ایک اسکول بند کردیا گیا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 21ستمبر سے شروع ہونیوالی کلاسز بھی ملتوی کردی گئی ہیں ،ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاو ن کوئٹہ میں 6کیسز ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی عالم خان عالمو چوک کوئٹہ اور لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں کوروناکے دو دو کیسز سامنے کے بعد تینوں تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ژوب میں پانچ کیسز سامنے کے بعد اسے بھی بند کردیا گیا ہے اسی طر ح سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں شروع ہونیوالی کلاسز جن کاآغاز پیر21ستمبر سے ہوناتھا،انھیں بھی ملتوی کردیاگیاہے،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا ہا سٹل ،ڈے کئیر سینٹر،اور لائبریری بھی بند رہے گی ۔