پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں، میرا

جو لوگ میرے دشمن اور خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے، اداکارہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 11:10

پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں، میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) اداکارہ میرا نے خود پر جادو کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ مجھ پر جادو کرارہے ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ جو لوگ میرے دشمن اور خلاف ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ جب سے ان کے شو کے دوران فائرنگ ہوئی ہے وہ خوف کا شکار ہیں اور گھر سے نکل نہیں پا رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے سٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :