خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 5.04 فیصد اضافہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:06

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) سعودی عرب اوریواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 5.04 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اگست2020ء تک کی مدت میں بحرین، کویت ، قطراوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے 523.04 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.04 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں بحرین، کویت ، قطراوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے 497.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست 2020ء میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 226.09 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اگست میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 224.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی اورترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 31.61 فیصد کانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

جولائی سے لیکر اگست2020ء تک کی مدت میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے مجموعی طورپر4.863 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 3.712 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :