اداکار ڈینی ماسٹرسن نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:16

اداکار ڈینی ماسٹرسن نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) امریکی اداکار ڈینی ماسٹر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر خواتین کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈینی ماسٹر سن کو 2001 اور 2003 کے درمیان خواتین کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 44سالہ ماسٹرسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔واضح رہے کہ ڈینی ماسٹر رواں سال17 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :