برطانوی اداکارہ ڈیانا الزبتھ انتقال کر گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:16

برطانوی اداکارہ ڈیانا الزبتھ انتقال کر گئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) برطانوی اداکارہ ڈیانا الزبتھ انتقال کرگئی ہیں ۔ڈیانا الزبتھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز1957 میں سٹیج اداکاری سے کیا جس کے بعد انہوں نے 1959 میں رائل شیکسپیئر کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

لندن اور نیو یارک میں شہرت حاصل کرتے ہوئے بطور بہترین اداکارہ 1994 کا ٹونی ایوارڈ جیتا۔ ڈیانا الزبتھ نے ہالی وڈ کے متعدد ٹی وی سیریز اور فلموں میں کام کرکے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :