ماہرین زراعت کی گندم کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے ضمن میں سفارشات جاری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے گندم کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے ضمن میں سفارشات جاری کردی ہیں اور کہاہے کہ گندم کی بمپر کراپ حاصل کرنے کیلئے کھیت کو اچھی طرح تیار اور ہموار کرنا اشد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار وریال کھیتوں میں 2 سی3 دفعہ وقفہ وقفہ سے ہل چلائیں کیونکہ اس سے جڑی بوٹیاں تلف ، موسمی اثرات سے زمین میں موجود غذائی عناصر پودے کیلئے قابل حصول حالت میں تبدیل ہو جاتے ہیں نیز جہاں کہیں ضرورت ہو وہاں وہاں کراہ یا لیزر لیولر سے زمین کو ہموار کرلیا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار کھیتوں کو رائونی سے پہلے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر رائونی ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلا کرسہاگہ دے دیاجائے کیونکہ اس عمل سے جڑی بوٹیاں تلف ہونے سمیت زمین کے نیچے کی نمی اوپر آ جائے گی جو گندم کے اچھے اگائو کی ضامن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :