گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کی جائیں ، ترجمان محکمہ زراعت کی ہدایت

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اور گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کیلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کیلئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کیلئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10 بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلات کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ جڑی بوٹی راستوں ، کھالوں ، ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :