بلوچستان،کورونا کیسز سامنے آنے پر متعدد اسکولز بند کر دیئے گئے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:14

بلوچستان،کورونا کیسز سامنے آنے پر متعدد اسکولز بند کر دیئے گئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کئی اسکول بند کردئیے گئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے باعث 10 اسکولز اور ایک یونیورسٹی بند کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں کوئٹہ ،ژوب ،گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں اسکولز بند کیے گئے ہیں ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی کلاسز بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن میں 6کیسز ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عالم خان عالمو چوک کوئٹہ اور لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں کوروناکے 2،2 کیسز، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڑوب میں 5 کیسز سامنے کے بعد اسے بھی بند کردیا گیا ہے، گوادر کے 21 اساتذہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔