گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا جلد ریلیز ہوگا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:40

گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا جلد ریلیز ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا جلد ریلیزہورہا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نیا گانا ’درد کہانی‘ بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتایا کہ اس گانے کی موسیقی فخرعباس اور شجر شوکت نے ترتیب دی ہے جبکہ اس گانے کو بیک سٹیج ریکارڈنگ کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :