15 ہزار روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبرکو ہوگی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 14:55

15 ہزار روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبرکو ہوگی
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 84 ویں قرعہ اندازی یکم اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ملتان میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام 3 کروڑ روپے، دوسرا انعام 1 کروڑ روپے کے تین انعامات ہوںگے جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔