ہمارے لیے بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی اسکولوں کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے،سعید غنی

ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کراچی میں4 مزید اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے،حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:00

ہمارے لیے بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی اسکولوں کے نقصانات سے زیادہ ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بچوں کی صحت ان کی تعلیم اور نجی اسکولوں کے نقصانات سے زیادہ اہم ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کراچی میں4 مزید اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں کوان حالات میں کھولا جارہا ہے جس کا کبھی سوچا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کم تعداد میں طالب علموں کو اسکول بھیجنے کا مقصد ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا، اگر محدود تعداد میں بچوں کے اوپر بھی ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں ہو رہا تو تعداد بڑھنے پر کیسے عملدرآمد ہوگا۔سعیدغنی نے بتایا کہ وفاقی وزیر ناراض تھے کہ ان سے پہلے رابطہ نہیں کیا، میں نے ان سے بعد میں رابطہ کیاجبکہ دوسرے مرحلے پر کلاسز کو موخر کرنے کا مقصد ایس او پیز پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں 5 ہزارٹیسٹ میں سے 91 مثبت آئے ہیں۔اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے حیدرآباد میں گرلز سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا سے چھٹکارا پانا ہوگا۔