ترکی نے اپنی پہلی اڑنے والی کار سیزیری کا کامیاب تجربہ کرلیا

ہوا میں تقریبا 1.2 میل بلندی تک جا سکے گی جب کہ اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہوگی،کارکمپنی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:34

ترکی نے اپنی پہلی اڑنے والی کار سیزیری کا کامیاب تجربہ کرلیا
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ترکی نے اپنی پہلی اڑنے والی کار سیزیری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیزیری بنانے والی کمپنی بیکار ڈیفینس نے بتایاکہ ترکی کی پہلی اڑنے والے کار نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی پہلی اڑنے والی کار کی پہلی پرواز کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار فضا میں 33 فٹ کی بلندی پر موجود ہے۔

ہوا میں اڑنے والی کار سیزیری کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ہوا میں تقریبا 1.2 میل بلندی تک جا سکے گی جب کہ اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہوگی۔کار بنانے والی کمپنی بے کار ڈیفینس کا کہنا تھا کہ ترکی کی اس پہلی اڑنے والی کار کو تجارتی مقصد اور ذاتی استعمال کے لیے 10 سے 15 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :