آزادکشمیر میں پولیو کی روک تھام ،بچاؤکیلئے اجلاس کا انعقاد

آزادکشمیر بھر میں پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ڈویژ نل وضلعی انتظامیہ ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے تعاون کریں ،ڈاکٹر شہزاد خان بنگش پولیو ٹیمیں آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر بھی بیرون آزادکشمیر سے آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت آزادکشمیر میں پولیو کی روک تھام اوربچاؤکے لیے 21 ستمبر تا 25 ستمبر 2020 پولیو مہم کے حوالہ سے ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ راجہ اعجاز احمد خان ، سیکرٹری تعلیم محمد زاہد عباسی ، سیکرٹری امور دینیہ سردار جاوید ایوب ،سربراہان محکمہ جات ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ، ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ڈویڑ نل وضلعی انتظامیہ ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے تعاون کریں اور آزادکشمیر کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پولیو ٹیمیں آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر بھی بیرون آزادکشمیر سے آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

انہوںنے کہا کہ پولیو کے خاتمہ اور روک تھام کے لیے اقدامات کرنے پر تمام متعلقہ حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے بھی بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ قبل ازیں پرونشل پروگرام مینجر ای پی آئی و فوکل پرسن کووڈ 19 کنٹرول روم مظفرآباد ڈاکٹر بشریٰ شمس نے آزاکشمیر میں 21 تا 25 ستمبر 2020 کے دوران پولیو مہم کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کی باقاعدہ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بھی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کرونا کی وجہ سے پولیو مہم تاخیر کا شکار رہی لیکن اب ماہانہ بنیادوں پر پولیو مہم کا انعقاد کروائیں گے۔ ڈاکٹر بشریٰ شمس نے شرکاء کوبتایا کہ پولیو مہم کے دوران آزادکشمیر بھر میں اضلاع ، تحصیل ، یونین کونسل اور گاوں کی سطح پرپولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیںگی۔

انہوںنے بتایا کہ پولیو ٹیموں کو کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کے لیے بھی کٹس دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم میں شریک آزاد کشمیر حکومت نے اپنی21ستمبرسی25ستمبر کی پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ چھ لاکھ69 ہزار چار سو اڑتالیس آبادی کے ٹارگٹ کے ساتھ 2615موبائل ٹیمز، 422مستقل ٹیمز 150ٹرانزٹ پوائنٹس اور638ایریا انچارج کے ساتھ220یونین کونسلز میں EPI کی ٹیم کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ پرعزم مہم21 ستمبر سے شروع کر رہے ہیں۔