Live Updates

لاہور، اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس

بلدیاتی انتخابات اور ضمنی الیکشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ میں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات ، این اے 75 اور پی پی 51 کے ضمنی الیکشن سمیت ظفراللہ چٹھہ کی سربرائی میں قائم پارٹی الیکشن سیل کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں علی امتیازوڑائچ ، عمر فاروق مائر، ندیم قادر بھنڈر ، شبیرسیال ، ڈاکٹر طاہر جاوید ، رانا ندیم ، شکیل خان نیازی، عثمان سعید بسراء اور حافظ عبیداللہ نے شرکت کی ، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے ، کارکنا ن بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، اپوزیشن کی اے پی سی ٹوپی ڈرامہ اور فوٹوسیشن کے سوا کچھ نہیں، کرپٹ اپوزیشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، انہوںنے کہاکہ کرپٹ ٹولے نے اپنے دورِحکومتوں میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ، کرپٹ اپوزیشن کی بلیک میلنگ پی ٹی آئی کی حکومت کسی صورت میں نہیں آئے گی اور نہ ہی چور ٹولے کو این آر او ملے گا، فیٹف کے حوالے سے قانون سازی کے موقع پر اپوزیشن کا ملک دشمن رویہ عیاں ہو چکاہے ، بلاول زرداری سیر سپاٹے کرنے اور کھابے خانے کی بجائے سندھ کی مظلوم عوام کی حالت زار پر توجہ دیں، ٹی ٹی شریف ہیلے بہانے بنانے کی بجائے اپنے مفرور بھائی نوازشریف کو واپس وطن لائیں، نوازشریف کا ویڈیولنگ کے ذریعے اے پی سی میں شرکت کرنا کسی سیاسی شعبدہ بازی سے کم نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات