پہلی سعودی خاتون ہالی وڈ میں پروڈیوسر بن گئیں

ہفتہ 19 ستمبر 2020 19:27

پہلی سعودی خاتون ہالی وڈ میں پروڈیوسر بن گئیں
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) جمانہ شاہین ہالی وڈ میں پہلی سعودی خاتون پروڈیوسر بن گئیں۔ ان کا حالیہ پراجیکٹ ٹیلر سوئفٹ کے نئے سنگل گانے ’کارڈگن‘ کی میوزک ویڈیو تھا۔ جمانہ شاہین نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ دوسری مرتبہ کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلی بار 2017 کی ہٹ فلم "لٴْک، واٹ یو میڈ می ڈٴْو‘ میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔ جمانہ شاہین نے بتایا کہ میں سعودی فلمی صنعت کے آغاز کے حوالے سے پر جوش ہوں۔ سعودیوں اور خواتین کے لیے ایک ماڈل بن کر خوش ہوں جو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے خواب دیکھتی ہیں۔ اب ہمیں سعودی عرب سے آنے والی بہت سی کہانیاں سننے کو مل رہی ہیں جوہماری ثقافت اور روایات سے آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :