لاہور: ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 19:29

لاہور: ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 416 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔