علی ظفر اور میشا شفیع سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر نمایاں

ہفتہ 19 ستمبر 2020 19:29

علی ظفر اور میشا شفیع سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر نمایاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کو پرایڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے دشمنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایوارڈ ملنے کے ساتھ ہی علی ظفر اور میشا شفیع کیس ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر علی ظفر کے مخالفین نے علی ظفر کے بارے میں نازیبا الفاظ کی بھرمار کردی ہے جس کے نتیجے میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی ہے اور ایف آئی اے نے درخواست کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :