نواز شریف اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی تصدیق

بلاول بھٹو نے فون کر کے سابق وزیر اعظم کو دعوت دی ،دونوں رہنمائوں نے موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیاہے، ترجمان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:23

نواز شریف اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی مصطفی کھر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت قبول کر لی وہ اے پی سی میں ضرور شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی ،بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی،دونوں رہنمائوں کے درمیان فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ کیا ،دونوں رہنمائوں نے موجودہ صورت حال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔