مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوجیوں نے تین بیگناہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوجیوں نے تین بیگناہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوڑی کے علاقہ گورجان بالا میں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت راحیل بشیر ، عامر جان اور حافظ یونس وانی کے طور پر کی گئی ہے ۔ جنہیں تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ درین اثنا کلگام میں بھی بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔