اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے جماعت دہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

کامیابی کا تناسب 71.51فیصد رہا،طالب علم 80029پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے گریڈنگ سسٹم کے تحت جماعت دہم امتحان سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں دو لاکھ سینتیس ہزار طالب علموں نے حصہ لیا جب کہ ایک لاکھ اٴْنہتر ہزار پانچ سو چھیانوے پاس ہوئے، اس طرح سے کامیابی کا تناسب 71.51فیصد رہا۔ لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ پر اًپ لوڈ کر دیا گیا ہے جب کہ طالب علم 80029پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ چیئر مین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے اٴْن کے مستقبل تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :