کو ئٹہ،کورونا کیسز میں اضافہ ،جامعہ بلوچستان کا تعلیمی سرگرمیاں معطل اور ہاسٹل بند رکھنے کااعلان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ،جامعہ بلوچستان نے تعلیمی سرگرمیاں معطل اور ہاسٹل بند رکھنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزجامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے سرکولر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر جامعہ بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور طلباء و طالبات کے ہاسٹلز بھی بند رہیں گے واضح رہے کہ وفاقی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے پیش نظر بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 سمتمبرسے کھولنے کا فیصلے کیا گیا تھا تاہم اساتذہ اور دیگر عملہ کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سردار بہادر خان یونیورسٹی ،بلوچستان یونیورسٹی سمیت ایک درجن سے زائد تعلیمی اداروں کو بلوچستان میں بند کردیا گیا ہے۔