سکواش کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی احسان اللہ نے پاکستان سکواش فیڈریشن اور کے پی کے کو اپنی کوچنگ خدمات کی پیشکش کردی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:04

سکواش کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی احسان اللہ نے پاکستان سکواش فیڈریشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) کویت سکواش ٹیم کو احسان اللہ نے حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوامیں کھیلوں اور خصوصاًکی ترقی کیلئے بہترین اقدامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ انشائ اللہ مستقبل میں اسکے بہتر نتاج نکلیںگے۔کویت سے ٹیلی فون پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پشاور سے تعلق رکھنے والے سکواش کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی اور کوالیفائڈ کواحسان اللہ نے پاکستان سکواش فیڈریشن اور خیبر پختونخواحکومت کو اپنی خدمات دیتے ہوئے کھلاڑیوںکو کوچنگ کی ا?فر کردی۔

ٹاپ ایٹ میں ا?نے والے کھلاڑی احسان اللہ ا?ج کل کویت کے قومی ٹیم کھلاڑیوں ک کوچنگ دے رہے ہیں،احسان اللہ نے بتایاکہ وہ گزشتہ 25سال سے کویت میں کوچنگ کررہے ہیں اور اللہ کے فضل سے انکے دن رات کوششوں سے کویت کے سکواش کو بام عروج پر پہنچ گیاہے اور ان 25سالوں کے دوران کویت میں نچلی سطح فروغ ملااور مختلف ایجز گروپ کے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے ا?چکے ہیں جنہوںنے کویت بلکہ بین الاقوامی سکواش میں بھی خود کو منوایاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں میں خیبر پختونخواحکومت نے صوبے بھرمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے جس قدر کام کیاہے وہ لائق تحسین ہیں انہوںنے سکواش کے لئے اب تک کے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انشائ اللہ وہ دن دور نہیں جب خیبر پختونخواکے کھلاڑی ایک مرتبہ سکواش کی دنیامیں صوبے اور پاکستان کانام روشن کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

سکواش کوچ احسان اللہ کی بھر پو رخواہش ہے کہ وہ پاکستان میں سکواش کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لائیں۔اور اگرحکومت نے انہیں موقع دیا تو انشائ اللہ سالوں نہیں بلکہ مہینوں بلکہ ہفتوں میں دیکھادینگے کہ پاکستان میں کتناٹیلنٹ ہے ،انہوںنے مزید کہاکہ پاکسان اور خصوصاًخیبر پختونخوامیں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے اگر انہیں مناسب طریقے سے جدید طرزپر ٹریننگ دی جائے تونئے کھلاڑیوں کو ا?گے لایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹاپ ایٹ کے اس انٹر نیشنل سابق سکواش کھلاڑی اورکوالیفائڈ احسان اللہ کا ویڈیو پیغام بھی اس حوالے سے سوشل میڈیاپر موجود ہے جنہوںنے پاکستان سکواش کی ترقی کیلئے حکومت کو آفرکردی ہے۔

متعلقہ عنوان :