کماد کے کیڑوں اور بیماریوں کے حوالے سے فارمر میٹنگ کا اِنعقاد

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:16

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایات پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اور محکمہ زراعت توسیع چنیوٹ کی جانب سے موضع کوٹ سمائل (رجوعہ سادات) میں ٹوکا اور دھان ،کماد کے کیڑوں اور بیماریوں کے حوالے سیایک فارمر میٹنگ کا اِنعقاد کیا گیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پیسٹ وارننگ) چنیوٹ حبیب انورنے کسانوں کو دھان اور کماد کی فصلات پر حملہ آورٹوکا اور پتہ لپیٹ سنڈی کی پہچان اور ان کے کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا، انہوں نے کسانوں کو پتہ لپیٹ سنڈی کے کنٹرول کے حوالے سے Flubendamide 50ML اور Gama Cyhalothrin 75ml فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کا مشورہ دیا ،ٹوکا کے کنٹرول کے لئے Lambda Cyhalothrin 250ml اور Bifenthrine 250ML فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کا مشورہ دیا ،محمد منتظر مہدی زرعت آفیسر (پی پی) چنیوٹ نے دھان کی فصل پر بیماریوں اور ان کے کنٹرول کے حوالے سے لیکچر دیاجبکہ شہباز احمد زرعی آفیسر (توسع) نے کسانوں کو دھان میں کھادوں کے استعمال اور برداشت کے بعد اس کی سنبھال کے حوالے سے مکمل آگاہی دی ۔

متعلقہ عنوان :