سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کو سعودی عرب میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

سعودی ایویشن نے ائیربلیو کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی جس کے بعد ہفتے کے روز جدہ کیلئے شیڈول پرواز کو منسوخ کرنا پڑ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:47

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کو سعودی ..
اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2020ء) سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کو سعودی عرب میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، سعودی ایویشن نے ائیربلیو کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی جس کے بعد ہفتے کے روز جدہ کیلئے شیڈول پرواز کو منسوخ کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ائیرلائن ائیر بلیو نے ہفتے کے روز سعودی عرب کیلئے شیڈول پرواز منسوخ کر دی۔

ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے ائیربلیو کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا، جس کے بعد پرواز منسوخ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ائیربلیو کی پرواز کے ذریعے 220 مسافروں نے اسلام آباد سے جدہ جانا تھے، مسافر بورڈنگ کا عمل مکمل کر کے بین الاقوامی بریفنگ ایریا میں موجود تھے کہ اچانک پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں نوکری کرنے والے پاکستانی محنت کش مملکت واپس جانے کیلئے شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔ اس وقت صرف پی آئی اے واحد پاکستانی ائیرلائن ہے جس کی جانب سے سعودی عرب کیلئے پروازیں چلائی جا رہی ہیں، تاہم کم پروازیں اور مسافر زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹیں ہوشربا قیمت پر بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

اس تمام صورتحال میں پی آئی اے کے سعودیہ عرب کی پروازوں میں اضافی کرائے وصولی کی شکایات پرسی ای اوارشدملک نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ پی آئی اے حکام نے کہا ہے کہ تمام ٹیکسوں سمیت سعودی عرب کی پرواز کا کرایہ 84000 روپے ہے۔ پرانے ٹکٹس کی ان پروازوں پر ری اکومڈیشن صرف 100 ڈالر ادا کرکے کروائی جاسکتی ہے۔ ٹریولنگ ایجنٹ کی کمیشن 84000 کے کرائے میں شامل ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹ کے پیسے زائد طلب کرنے پر فورا پی آئی اے کومطلع کریں۔