متنازعہ ٹک ٹاکرحریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو گالیاں رسید کردیں

ٹھرک نہ جھاڑیں، آپ ابلیس ہو، شیطان ہو، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے: ٹک ٹاکرحریم شاہ

Hassan Shabbir حسن شبیر ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:36

متنازعہ ٹک ٹاکرحریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو گالیاں رسید کردیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 19ستمبر2020ء) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار اور متنازعہ مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ایک ویڈیو کال منظرعام پر آگئی جس میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو خوب کھری کھری سنا رہی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی کو غلیظ گالیاں بھی دی گئیں ۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کال میں حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ نے کہا میں نے آپ کی تقاریر اور فضول بکواس سننے کیلئے کال نہیں کی، میں نے آپ سے یہ عرض کرنا ہے کہ آپ اسلام کے پیروکار بن رہے ہو، آپ مفتی دین بن رہے ہو۔اس پر مفتی عبدالقوی نے کہا میری ہر طرح کی بکواسات آپ کے سر پر قربان، آپ اپنا چہرہ تو دکھائیں ناں ۔اس پر حریم شاہ اکھڑ گئیں اور کہا " ٹھرک نہ جھاڑیں ،آپ کو زیب نہیں دیتا کہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں پر ٹھرک جھاڑیں، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے، آپ شیطان ہو، آپ ابلیس ہو، آپ ابلیس کے بھی باپ ہو، آپ نے پورے ملک میں اسلام کو بدنام کرکے رکھا ہوا ہے، آپ کو شرم نہیں آتی۔

(جاری ہے)

جبکہ ویڈیو کال میں ایک آواز میں مفتی عبدالقوی کو گالیاں دینے کی آوازآسانی سے سنی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ مفتی عبدالقوی متازعہ مذہبی اسکالر ہیں،جو آئے دن کسی نہ کسی متنازعہ ایشوء میں خبروں کی زینت بنتے ہیں،جبکہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہیں اور ضمانت پر وہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔