لورالائی کا میڈیکل کالج ،جامعہ بلوچستان اور کوئٹہ کی وومن یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ان اداروں میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے لگے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کوئٹہ ، ژوب ،گوادر اور ڈیرہ بگٹی کے دس اسکولز بند کردئیے گئے ،لورالائی کا میڈیکل کالج ،جامعہ بلوچستان اور کوئٹہ کی وومن یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم بلوچستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں ایک نجی اسکول سمیت چار اسکولوں میں کوروناکے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اس کے علاوہ گوادر میں تین،ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں ایک ایک اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ جامعہ بلوچستان اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں شروع ہونیوالی کلاسز ملتوی کردی گئی ہیںلورالائی میڈیکل کالج کے تین ڈاکٹرز تین سٹاف اور چار سٹوڈنٹس کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لورالائی میڈیکل کالج کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ۔