راولپنڈی ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری میٹرک سالانہ 2020کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری میٹرک سالانہ 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا ترجمان ارسلان علی چیمہ راولپنڈی بورڈ کے مطابق امتحان میں 122553 امیدواران نے داخلہ بھجوایا۔

(جاری ہے)

جس میں121507 امیدواران شامل امتحان ہوئے اورا91888امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 75.65 فی صد رہا اور 29429امیدواران امتحان میں فیل ہوئے جبکہ1007امیدوار غیر حاضر رہے۔ اس طرح امتحان میں 57128طالبات اور 65425 طلباء شامل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :