شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید

ہفتے کے روز خفیہ اطلاع ملنے پر میران شاہ کے علاقے سپلگا میں آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2020 23:21

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان ..
میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2020ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید، ہفتے کے روز خفیہ اطلاع ملنے پر میران شاہ کے علاقے سپلگا میں آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز خفیہ اطلاعات پر میرانشاہ کے علاقے سپلگا میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی تاجبر علی اور راشد شامل ہیں۔ شہید تاجبر علی کا تعلق سوات جبکہ راشد کا تعلق پارا چنار سے تھا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔