سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

پیپلز پارٹی رہنما نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آگئی

muhammad ali محمد علی اتوار 20 ستمبر 2020 00:21

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2020ء) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، پیپلز پارٹی رہنما نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ کے وزیر توانائی اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی امتیاز شیخ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

امتیاز شیخ کی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ امتیاز شیخ نے بتایا ہے کہ بخار، گلے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ٹیسٹ کروایا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مہلک وبا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پیپلز پارٹی کے کچھ رہنما کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک کے درجنوں نامور سیاستدان اور اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار بنے۔ کچھ اراکین اور سیاستدان افسوسناک طور پر جان کی بازی بھی ہار گئے۔