نائیجیریا، لاک ڈائوں کے بعد جم اور سنیما گھر کھولنے کا اعلان

اتوار 20 ستمبر 2020 11:00

ابوجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) نائیجیریاکے مرکزی شہر لاگوس میں کئی ماہ کی بندش کے بعد جم اور سنیما گھروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لاگوس کے گورنر باباجیڈ سانو اولو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ریاست میں سنیما اور جم آپریٹرز کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھولنے کی اجازتدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گرجا گھروں اور مساجد کو مکمل مذہبی سرگرمیوں کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جو حفاظتی پروٹوکول کی سختی سے پابندی کر رہے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ بار، نائٹ کلب ، سپاس اور ایونٹ کے مراکز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :