اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ، اختر مینگل نے شرکت سے معذرت کرلی

آل پارٹیز کانفرنس میں اختر مینگل کی جانب سے ان کی پارٹی بی این پی کا وفد شرکت کرے گا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 ستمبر 2020 11:03

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ، اختر مینگل نے شرکت سے معذرت کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اختر مینگل کی طرف سے طبیعت میں خرابی کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام میں ہونے والی اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں پر مشتمل اے پی سی میں اختر مینگل کی جانب سے ان کی پارٹی بی این پی کا وفد شرکت کرے گا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ، جس کی امیر جماعت اسلام سراج الحق نے تصدیق بھی کردی ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں ملی اور نہ ہی ہماری جماعت آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی ، کیونکہ اے پی سی کا ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آیا اور ہم کسی کے زاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے ، جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتے تاہم اگر اے پی سی ہو رہی ہے تو یہ حزب اختلاف کا حق ہے ، یہ سب صرف سیاسی مفادات کے لیے لڑتے ہیں لیکن اندر سے سب ایک ہی ہیں ، موجودہ حکمران ٹولہ جب اقتدار میں نہیں ہو گا تو یہ بھی لندن میں ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی ، ‌حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ، 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، اے پی سی کا اپوزیشن کے اتحاد میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اے پی سی شرکاء کے سامنےمشترکہ موثر جدوجہد کے لئے حکومت مخالف اتحاد کی تجویز رکھی جائے گی جبکہ اے پی سی میں حکومت مخالف مشترکہ جلسوں، ریلیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ، اسلام آباد میں ہونے والی اس اے پی سی کی پیپلزپارٹی میزبانی کرے گی ۔