آئندہ ماہ اوپیک پلس کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے، سعودی وزیر پٹرولیم

اتوار 20 ستمبر 2020 11:10

ریاض ۔ 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) سعودی عرب کے وزیر برائے پٹرولیم شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی طلب میں کمی کی صورت میں آئندہ ماہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے خطرات کے نتیجے میں تیل کی طلب متاثر ہو سکتی ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو تیل پیدا کرنے والے ممالک کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے حوالے سے اقدامات کے لیے صلاح مشورہ کرنا ہو گا۔