چینی وزیرخارجہ کی برازیل کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو

اتوار 20 ستمبر 2020 11:10

بیجنگ۔ 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے برازیل کے ہم منصب ارنسٹو آراجو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔گفتگو کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین اور برازیل دونوں ابھرتی ہوئی منڈیوں کے حامل اہم ممالک ہیں اور دونوں کے بنیادی مفادات میں کوئی تصادم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور برازیل دونوں آزاد اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

وانگ یی نے کہا کہ وبا سے متعلق دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون بڑھ گیا ہے ، چین برازیل کے ساتھ تیل ،گیس ، بجلی ، کان کنی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ارنسٹو آراجونے برازیل کو انسداد وبا میں مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برازیل چین کے ساتھ ویکسین کی تحقیق ، ترقی اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین برازیل جامع سٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :