پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ادوار کے منصوبوں کو بند کیا نہ روکا، مومنہ وحید

اتوار 20 ستمبر 2020 11:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے گئے ہی، میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا، اکیڈمک، سپورٹس، فائن آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عمدہ کارکردگی پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بھرپو رحوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دانش سکول کی تاریخ میں پہلی بار اتھارٹی کااجلاس لاہور سے باہر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ٹبہ سلطان پور میں ہواہے ،دانش سکول سے متعلقہ مسائل کاجائزہ لیاہے او ران کے حل کے لئے ہدایات دی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں کو بند کیانہ روکا - انہوں نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین پر کام مکمل کیاہے،اسے جلد چلائیں گے،سابق حکومت نے اپنے دور میں پچھلی حکومتوں کے کئی منصوبے بند کئے،پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام گزشتہ 10 سال سے رکا ہوا تھا ہم نے آکر پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام دوبارہ شروع کیا،وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر بھی کام سابق دور میں روکا گیالیکن ہم نے اس ہسپتال کے کام کو مکمل کیا ہے۔