برطانیہ ،سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے برطانوی خاتون چلتی گاڑی سے گر گئیں

خاتون خوش قسمت تھیں کہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،پولیس کابیان

اتوار 20 ستمبر 2020 14:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) برطانیہ کی کائونٹی سرے کے ہائی وے ایم 25 پر ایک خاتون چلتی گاڑی سے باہر لٹک کر ویڈیو بناتے ہوئے سڑک پر گر پڑیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرے پولیس کے ٹریفک یونٹ نے ٹویٹ کی کہ وہ جنکشن سکس اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان ایسی لین میں گریں جس پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری تھی۔

(جاری ہے)

خاتون کو شدید چوٹیں تو نہیںآئیں تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔

طبی عملے نے انھیں موقع پر ہی امداد فراہم کی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں روڈز پولیسنگ یونٹ نے کہاکہ اگلی سیٹ پر موجود مسافر سنیپ چیٹ ویڈیو بناتے ہوئے ایم 25 پر گاڑی سے باہر لٹک رہی تھیں۔ پھر وہ گاڑی سے گر گئیں اور لائیو لین میں جا پڑیں۔