برطانوی گلوکار میکا بیروت دھماکہ کے متاثرین کی مدد کیلئے لائیو کنسرٹ کریں گے

اتوار 20 ستمبر 2020 15:20

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) لبنان میں پیدا ہونے والے برطانوی پاپ سٹار میکا رواں ہفتے بیروتدھماکے کے متاثرین کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے ایک کنسرٹ منعقد کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے گلوکار میکا نے بتایا کہ ان کے ساتھ اس کنسرٹ میں میکسیکن اداکارہ سلمیٰ ہائیک اور آسٹریلیائی گلوکارہ کائلی منوگ بھی شرکت کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کنسرٹ سے جمع ہونے والی رقم بیروت میں فلاحی کاموں میں مصروف اداروں سیف چلڈرن اور لبنانی ریڈ کراس کے پاس جائے گی۔

متعلقہ عنوان :