سپین کے کالج سے شیکسپیئر کے آخری ڈرامے کا نایاب ایڈیشن برآمد

اتوار 20 ستمبر 2020 15:20

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) سپین کے کیتھولک کالج سے شیکسپیئر کے آخری ڈرامے کا نایاب ایڈیشن برآمد ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف بارسلونا کے ڈاکٹر جان سٹون نے بتایا کہ انہیں 1634میں لکھے گئے شیکسپیئر کے آخری ڈرامے کا نایاب ایڈیشن رائل سکاٹس کالج آر ایس سی کی لائبریری میں پرانی کتابوں میں ملا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ یہ ڈرامے کسی طالب علم کی ذاتی لائبریری کے حصے کے طور پر یا رائل سکاٹس کالج کے ریکٹر، ہیو سیمپل کی درخواست پر پہنچے تھے کیونکہ 17ویں اور 18 ویں صدی میں انگریزی میں کتابوں کے مجموعہ سینسر شپ کی وجہ سے سپین میں شاذ و نادر ہی تھا ، تاہم سکاٹس کالج کو اپنی خواہش کی درآمد کرنے کی خصوصی اجازت حاصل تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ کالج کو فخر ہے کہ اس کی لائبریری میں اس طرح کا ایک اہم کام دریافت ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :