نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو ، میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو ، شیخ رشید

سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ، یہ صرف ٹی وی ٹی وی کھیل ہے ہیں ، اے پی سی پر تبصرہ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 20 ستمبر 2020 16:02

نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو ، میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو ، شیخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو ، میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اے پی سی میں وڈیو لنک سے تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہوگئے ، لیکن یہ سب مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا کہیں گے لیکن یہ ا سمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، بلکہ یہ صرف ٹی وی ٹی وی کھیل ہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ ووٹ کو عزت دے کر پاکستان عالمی برادری میں عزت اور وقار حاصل کرسکتا ہے جب ووٹ کی عزت کو پامال کردیا جاتا ہے تو سارا جمہوری عمل بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل سے سے پہلے نتائج طے کرلیے جاتے ہیں اور رہی سہی کسر حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑکرکے رہی سہی کسر پوری کردی جاتی ہے اگر عوامی حکومت بن بھی جاتی ہے تو اسے پہلے کمزور کیا جاتا ہے اور پھر فارغ کردیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کی 73سالہ تاریخ میں کسی بھی منتخب حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا 1973کے آئین میں آرٹیکل6فوجی مداخلت کا راستہ روکنے کے لیے ڈال گیا مگر اس کے باوجود 2فوجی آمر وں نے20سال حکومت کی دو بار آئین توڑنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا اسے آئین اور قانون کے تحت سزا سنائی گئی مگر اسے سزا ملنا تو دور کی بات اس خصوصی عدالت کو ہی سرے سے غیر آئینی قراردیدیا گیا جس نے ملزم کے خلاف کاروائی کی تھی ۔