ڈیو کون کمیونٹی فٹ بال شو میچ نیشنل ہیروز کے نام

کمیونٹی کے باہمی اشتراک سے معاشرے میں تبدیلی لا ئی جاسکتی ہے،نفیس احمد

اتوار 20 ستمبر 2020 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) عوامی ترقی ،خوشحالی اور معاشرے میں سدھار لانے کی جدو جہد میں سرگرداں سماجی ادارہ DevConکے زیر اہتمام کورنگی اسٹار فٹ بال کلب کے اشتراک سے "ڈیو کون کمیونٹی فٹ بال شو میچ "انعقاد کیا گیا جس میں کورنگی میں آباد مختلف برادریوں کے معززین اور عوام کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تاہم فٹ بال شو میچ میزبان کورنگی اسٹار فٹ بال کلب اور نیشنل ہیروز کے مابین کھیلا گیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تواتر کے ساتھ حملے کئے مگر مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،میبان کورنگی اسٹار نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار روائت قائم کی اور مہمان ٹیم کو جیت کا حقدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سندھہ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد نے ڈیو کون کی پروجیکٹ ڈائریکٹر نسرین میمن کے ہمراہ فاتح رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کراچی ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد ارشد ،ڈیوکون کے سوشل آرگنائزر یار محمد جمالی ،قومی شوٹنگ بال اسٹار استاد قمر السلام پیارے بھائی ، اعجاز احمد ،،رضوان احمد اور دیگر موجود تھے ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نفیس احمد نے کہاکہ کمیونٹی کے باہمی اشتراک سے معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے DevConکا کمیونٹی کے درمیان باہمی اہم اہنگی کو فروغ دیگر معاشرے کو ترقی دینے کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں میں اسپورٹس برادی کی جانب سے DevConکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے ہر سطح پر کمینوٹی ڈیولپمنٹ کا بیڑا اُٹھا یا اور آج الحمد اللہ ڈیوکون کی جانب سے کورنگی کے متعدد اسکولوں میں کی ترقی اور اندسٹریل ہومز سمیت دیگر عوامی مفاد عامہ کے حوالے سے کاموں کا سفر جاری ہے ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس عمل کا بھر پور فائدہ اُٹھا کر معاشرے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پر ڈیو کون کی پروجیکٹ دائریکٹر نسرین میمن نے کہاکہ DevConکمیونٹی کے باہمی اشتراک سے ترقی ،فلاح اور تابناک مستقبل کو یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ کورنگی میں مختلف کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے لئے مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :