iبھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں غلط کاریوں کو اعتراف

اتوار 20 ستمبر 2020 19:10

W نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) بھارت فوج کی جانب سے ایک غیرعمومی بیان میں کشمیر میں قانونی دائرہ کار کی خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق تین مقامی شہریوں کو غیرقانونی طور پر قتل کر کے انہیں پاکستانی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اب پولیس یہ تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ تین کشمیری واقعی عسکریت پسندی میں ملوث تھے۔ فوجی بیان کے مطابق ان کشمیریوں کو تعلق راجوڑی کے علاقے سے تھا جب کہ ان کے اہل خانہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ ان تینوں کو فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا