Live Updates

الزامات کی گرد اڑانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،تنقید کے نشتر برسانے والے پہلے اپنے گریبانوںمیںجھانکیں،چودھری رفعت جاوید بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنااس حکومت کے بس میں نہیں،اب عوام مزید ان کے مکروفریب میں نہیں آئیں گے،مسلم لیگی رہنما وڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 20 ستمبر 2020 19:10

۱اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ الزامات کی گرد اڑانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، قائدمیاں نوازشریف پر تنقید کے نشتر برسانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،چوروں اور جھوٹوں کے سردار دوسروں پر الزام لگانابند کریں،عوام کا آٹا،چینی چوردوسروں پرانگلی اٹھانابند کریں،گھٹیا پن کے سوا آپ سے اور امیدبھی کیاکی جاسکتی ہی ، جھوٹے صرف ٹویٹر پہ الزا م لگاسکتے ہیں اور ثبوت کے وقت عدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ میاں نوازشریف پر بنائے گئے مقدمات جھوٹے تھے،اب انکوائری سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چلانے کے اہل ہی نہیں،ہم تو روزاول سے کہہ رہے تھے کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت کرنہیںچور راستے سے آئی ہے،اب تو ان کے اپنے لیڈر بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران خان میں جیتنے کی صلاحیت ہی نہیں تھی،اگر میں نہ ہوتاتو آدھی سیٹیں بھی نہ ملتیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری رفعت جاوید نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے والے ہر محاذ پر ناکام ہونگے،یہ نام نہاد احتساب نہ تو ہماری قیادت کے ارادوں کو متزنزل کرسکتاہے اور نہ ہی ہمیں جمہوریت کے رستوں سے ہٹا سکتاہے ،جھوٹے مقدمات،پیشیاں،دھمکیاں اور گرفتاریاں جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکتیں، پی ٹی آئی حکومت نے دوبرسوں میں کچھ نہیں کیاصرف ملک کے ہرشعبے کو تباہ کیا ہے اور حکومتی وزراء کنٹینر والی زبان استعمال کرتے رہے ہیں جس سے ملک کو بہت نقصان پہنچاہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم پی ٹی آئی کااصل چہرہ اور عزائم دیکھ چکی اور پہچان لیا کہ قوم کا غمگسار کون ہے،اب عوام مزید ان کے مکروفریب میں نہیں آئیں گے،اب پورے پاکستانی عوام کی نظریں میاںنوازشریف پر ہیں، پی ٹی آئی کو مسلط کرنے والے بھی ان کی نااہلیت کی وجہ سے عمران نیازی اور ان کے حواریوں سے تنگ آ چکے ہیں۔تبدیلی سرکار اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے اب تک عوام کیلئے جوکچھ کیااس کی تفصیل عوام کے سامنے پیش کریں مگرافسوس سے کہنا پڑتاہے کہ مخالفین نے اب تک عوام کے سکھ چین کو چھیننے کے سوا کچھ نہیں کیا،محض طفل تسلیوں اور جھوٹے دعوئوں سے عوام کی ہمدردیاں حاصل نہیں کیاجاسکتیں،باشعور عوام اب کارکردگی دیکھتے ہیں۔

چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ ہمارے قائدین کی سیاسی کتاب کا ورق ورق خدمت سے عبارت ہے، وہ مستقبل میں بھی اسی وژن پر عمل پیرا رہیں گے،تبدیلی سرکار غریب عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ،ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کی نااہلیاں کھل کرعوام پر عیاں ہوناشروع ہوگئی ہیں،مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں،آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ہر مکتبہ فکر کے لئے زندگی کا دائرہ کارمشکل ترین ہوتاجارہاہے،نااہل اور نالائق حکمرانوں نے اپنے دوسالہ دور اقتدار میں عوام کی پریشانیوں میں کمی لانے کے بجائے اضافہ کیا، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کوکنٹرول کرنا اس حکومت کے بس میں نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات