میری نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘انڈسٹری کے لئے ہواکا تازہ جھونکا ثابت ہوگی،نعیم خان

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

ئ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ میری آنے والی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوگی،جس کی ریلیزسے شوبزانڈسٹری کی ویرانیوں کوختم کرنے میں مددملے گی،نعیم خان نے کہا کہ فلم کی ایڈیٹنگ ،ڈبنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے،جبکہ ان دنوں فلم کے بیک گرائونڈمیوزک پر کام زوروشورسے جاری ہے،فلم میں ٹائٹل رول فوک گلوکارواداکارصفدرماہی نے اداکیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی،نادرہ چودھری نے نبھایا ہے، آنیوالے دنوں میں کچھ نئی فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں گی مجھے امید ہے کہ شائقین سینماگھروں کا دوبارہ رخ کریں گے۔

(جاری ہے)

نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا کہ پاکستانیوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سب ایک ہو کر انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کریں تو ہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں لیکن باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔