ٓ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگانے والے عمران خان کیخلاف متحد ہو چکے ہیں،عمران امین خان

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

Zلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصافپی پی 166کے رہنماء عمران امین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی بدولت دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر اور پاکستا نیوں کے وقار میں اضافہ ہوا ہے عمران خان جیسی قیادت ہی قوموں کی ترقی اور عروج کی علامت ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان نے پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی ہے بیرون دنیا میں پاکستان اپنی ایک الگ پہچان بنا رہا ہے ایماندار، محب وطن اور اہل قیادت کی بدولت پاکستان کو اب تعمیر وترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران امین خان نے کہا کہ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگانے والے عمران خان کیخلاف متحد ہو چکے ہیں تاکہ اپنی اپنی کرپشن کو تحفظ دیا جا سکے مگر قوم ان کے چہرے اچھی طرح پہچان چکی ہے پاکستان کی عوام اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور لوگوں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے کہ عمران خان کی تمام تر جدوجہد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے پر مرکوز ہے اورپاکستان کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں صرف عمران خان ہی کھڑا کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :