Live Updates

وفاقی حکومت نے عمران خان کی سربراہی میں ملک کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ دلانے کیلئے قانون سازی کے عمل پر تیزی سے کام کرنا شروع کردیا ہے، ربنوازکلوڑ

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ دلانے کیلئے قانون سازی والے عمل پر تیزی سے کام کرنا شروع کردیا ہے ،گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں متروقہ وقف املاک ، منی لاڈرنگ سمیت دیگر بلز کی اکثریت سے منظور کرانا پی ٹی آئی حکومت کی بہت بڑی اور اہم کامیابی ہے ،اپوزیشن جماعتوں کی کوشش کے باوجود عمران خان کی موجودگی میں بل منظور ہوگئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خواہشوں کے مطابق کام کررہی ہے ،ڈاکٹر ربنوز کلوڑ نے مزید کہا کے اپوزیشن صرف ذاتی مفاد کیلئے عوام کو استعمال کررہی ہے ،وزیر اعظم و صدر پاکستان کو ملنے والی اضافی سہولیات کو کم کرنے کے حوالے سے پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کیلئے بابر اعوان کو عمران خان نے ہدایت جاری کردی ہے ،ن لیگ اور دیگر جماعتیں کرپشن کیسز سے بچنے کیلئے واویلا کر کیاین آر او لینا چاہتی ہے لیکن عمران خان کسی صورت میں انہیں این آر او نہیں دینگے انہوں نے مزید کہا کے اپوزیشن کی ہمدردی پاکستان کے بجائے ہندوستان و دیگر ممالک سے ہے ،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ایسے افراد کو اکثریت سے مسترد کردینگے کیونکہ عوام پاکستان تحریک انصاف کو چاہتی ہے اور انہین پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد و بھروسہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات