{وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا امن کے عالمی دن پر پیغام

اتوار 20 ستمبر 2020 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہے ۔پاکستان او راس کے عوام امن کی اہمیت اور ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستانی قوم سے زیادہ کسی اور نے امن کیلئے قربانیاں نہیں دیں- علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں میں پاکستان ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستان کا آگ سے امن تک کا سفر شہداء کی قیمتی قربانیوں کا مرہون منت ہے - شہداء امن کے پیامبرہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی- پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد امن نصیب ہوا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہشدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں -اسی طرح بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے -مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار نے غیر قانونی اقدام کرکے امن کی تمام کوششوں کوسبوتاژ کیا ہے -انہوں نے کہا کہمقبوضہ کشمیر ،فلسطین اوردیگر علاقوں میں بسنے والے انسان امن کے متلاشی ہیں۔

(جاری ہے)

غربت،ناانصافی،جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اورامن کا براہ راست تعلق ترقی اورخوشحالی سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔ ملک میں امن کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے وطن کے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن جنگوں کے خاتمے اور امن کیساتھ رہنے کے عزم کا اعادہ کرناہے۔ عالمی یوم امن کو منانے کا مقصد لوگوں میں امن کی ضرورت اور اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہی