Live Updates

عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ناکام اے پی سی کرپٹ چوروں کے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں تھی

اعجازاحمد چوہدر ی کا یوسی 230 میںترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب

اتوار 20 ستمبر 2020 19:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سابق حکمرانوں نے سالوںسے اس علاقے کو بنیادیوں سہولتوں سے محروم کیے رکھا ، واٹر سپلائی اور سیوریج کی لائنوںکو تبدیل کردیا گیا ہے اب گلیوں کی پی سی سی کروانے کے کام کا آغاز کیا جارہا ہے ، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اپنی ساری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہاکہ ناکام اے پی سی کرپٹ چوروں کے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں تھی ،آل کرپٹ پارٹی کانفرنس کی حقیقت سے قوم باخوبی واقف ہے ، مہا چور، جعلی بیمار ، مودی کے یار پاک فوج کوبُرا بھلاکہ کر اپنی ازلی بیماری کے ساتھ چور خانے واپس چلے گے ، کیسا مذاق ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی اور بیماری کا بہانہ بنا کر فرار ہونے والا مفرور مجرم اب ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہاہے ،کیا ہی بہتر ہوتاکہ بیمار شریف پلیٹ لیٹس کے اتا ر چڑھائو سے بھی آگاہ کر دیتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدر ی نے این اے 133 کی یوسی 230 کے علاقہ اتحاد پارک میںصدر پی ٹی آئی نشتر ٹائون فیاض بھٹی اور نائب صدر مہر نعیم اللہ تاج کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن نے فیٹف بل کی مخالف کرکے ملکی مفاد کو سخت شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی ، کرپٹ ٹولہ پاکستان کے دفاع کی بجائے اپنی ذات اور خاندان کا دفاع کرنے میں لگاہوا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گی، قومی مفاد کی قانون سازی کی پارلیمنٹ سے منظور ی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے،تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے، پاکستان میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت خزانے کو بھرنے میں لگی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں،وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل قانون سازی مکمل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ا س موقع پر علی رضا نقوی ، میاںثاقف ، منیر جٹ ، آصف مقبول ، عابد ، ملک راشد ، ملک فیصل پہلوان ، آصف میو ، شبیر جٹ ، شیخ کاشف ، عارف پہلوان ، حاجی بوٹا، سلیمان خان ، عابد خان ، ماجد خان ، محمد اشفاق، ملک فرحان ، ملک عمران ، فیصل منہاس سمیت بڑی تعد اد میں اہل علاقہ اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات