بہترین کارکردگی کے بدولت آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی، پی ٹی آئی پانچ سال پورے کرے گی،اسد قیصر

سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی لحاظ سے بحران سے گزر رہاہے،اسپیکر قومی اسمبلی کا خطاب پارلیمنٹ میں صحیح معنوں میں سپیکر اسد قیصر ہی اپنے ضلع اور عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ صوابی کے عوام کو جارہا ہے، عمر ایوب

اتوار 20 ستمبر 2020 20:15

کلابٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے بدولت آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی، پی ٹی آئی پانچ سال پورے کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع کلابٹ میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عاقب اللہ خان نے بھی موجود تھے۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آج پاکستان پر مسلسل حکمرانی کرنے والے سارے سیاستدان اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عوام پر حکمرانی کرنے سے نکل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تیس سالوں سے پی پی پی اور مسلم لیگ ہمیشہ سندھ اور پنجاب کے علاوہ کئی بار وفاقی سطح پر بھی حکومت کر تی رہی، سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی لحاظ سے بحران سے گزر رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے میں نے جو بھی کچھ کیا ہے وہ قانون کے عین مطابق اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی صوابی کو اہم نمائندگی یا پوزیشن نہیں دی گئی تھی لیکن پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر صوابی کو وفاقی حکومت میں مضبوط نمائندگی دی اور آج عملاً صوبے اور مرکز میں صوابی والوں کی حکومت ہے۔

صوابی کو اختیار اور حق ملنے پر نہ صرف صوبائی وزیر بلکہ وفاقی وزراء بھی صوابی آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے ترقی کے لئے سب مل کر عملی اقدامات اٴْٹھائیں گے۔تقریب سے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں صحیح معنوں میں سپیکر اسد قیصر ہی اپنے ضلع اور عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ صوابی کے عوام کو جارہا ہے کیونکہ عوام ہی نے اسد قیصر کا درست انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے سپیکر اسد قیصر کے حلقے میں تین ارب روپے کی لاگت سے گیس کے منصوبے پر کام جاری ہیں اتنی کثیر رقم اس سے قبل کسی رکن اسمبلی نے حکومت سے منظور نہیں کرائی ہیں یہ سپیکر اسد قیصر کی محنت، محبت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا حلقہ شامل کر کے کل ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے گیس کے منصوبے پر کا م جاری ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے بالا کوٹ پر حملہ کیا تو عمران خان واحد وزیر اعظم تھے جنہوں نے بھارت کو جواب دیا کہ پاکستان پہلے بھارتی حملے کا جواب دیگا اس کے بعدبات چیت کی جائے گی۔

اس پر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر کارروائی کر کے پاکستان میں بھارت کے دو طیارے مار گرائے یہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوں کا نتیجہ ہیں آج پاکستان دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملانے سے دریغ نہیں کریگا اور کوئی بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو میلی نظر سے نہیں دیکھے گا۔ مودی سر کار پاکستان کے خلاف اپنی سازشوں میں ناکام ہونگے۔