کورونا ویکسین بن بھی گئی تو صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکے گی

اتوار 20 ستمبر 2020 20:15

کورونا ویکسین بن بھی گئی تو صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین بن بھی گئی تو 2021 میں دنیا کے صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد تجزیہ کاروں نے کہاکہ یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ سفری پابندیاں اور سماجی فاصلے جیسی ہدایات پر سالوں عمل کرنا پڑ سکتا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :