Live Updates

مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد معراج

اتوار 20 ستمبر 2020 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، مودی فاشسٹ نے ریاستی غنڈہ گردی اور بے حسی کی انتہاء کردی ہے مسلمانوں کو مساجد میں نماز کی اجازت نہیں ہے، انتہاء پسند ہندوئوں نے مودی سرکار کی آشیر باد سے بھارت میں مسلمانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیاہے ، ان کے بنیادی سلب کررکھے ہیں، عالمی برادری بھارتی ریاست دہشتگردی کا فوری نوٹس لے اور مظالم کو رکوائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات