فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں اپوزیشن رہنماؤں کا مقدر ہیں، شیخ رشید احمد

نوٹ کو عزت دیتے ہو، پھر کہتے ہو ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو عزت دو، وزیرریلوے

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ کو عزت دیتے ہو، پھر کہتے ہو ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو عزت دو، سارے بھگوڑے لندن میں جمع ہیں،فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں ان کا مقدر ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قانون بننے کے بعد جیلیں ان سب کا مقدر ہیں، عدالتیں ضمانت دے دیں تو کچھ کہہ نہیں سکتا،ان کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کیسز ان پر تلوار کی طرح لٹک رہے ہیںوفاقی وزیر نے کہاکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے داماد سمیت سب چھاؤنی ڈال کر لندن میں بیٹھے ہیں، ان کی تقریروں پر کوئی پابندی نہیں تھی، سب چینلوں نے دکھایا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کوعزت دو لیکن میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو۔